یونانی حکومت کی جانب سے اصلاحاتی پروگرام میں پیش رفت قابل ستائش ہے،یورپی کمیشن

جمعہ 27 اپریل 2018 09:30

ْ برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) یورپی کمیشن کے سربراہ ژاں کلود ینکر نے یونانی حکومت کی جانب سے کی جانے والی اصلاحاتی منصوبوں کو سراہا ہے۔ ینکر کے بقول اصلاحاتی عمل میں ہونے والی پیش رفت قابل ستائش ہے۔

(جاری ہے)

یونانی وزیر اعظم الیکسس سپراس سے ملاقات کے موقع پر ینکر نے مزید کہا کہ ان کی کوشش ہو گی کہ یونان کو امدادی پروگرام کی ممکنہ طور پر آخری قسط میں کوئی پریشانی نہ ہو۔ یورپی کمیشن کے سربراہ کے بقول یورو زون کے ممالک کو قرضوں کا بوجھ کم کرنے کے لیے لازمی طور پر یونان کی مدد کرنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :