ترکی، تین دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دیئے،علاقے میں آپریشن جاری

جمعہ 27 اپریل 2018 09:30

استنبول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) ترکی کے ضلع ماردین میں 3 دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دیئے جنہیں شامی سرحد پر متعین ترک حفاظتی اہلکاروں نے بعد ازاں گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک ضلع ماردین کے قصبے نصائے بن میں 3 دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دیئے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ، ان تینوں دہشتگردوں کا تعلق ’’پی کے کے‘‘ سے تھا جنہوں نے شام کی سرحد پر متعین حفاظتی اہلکاروں کے حوالے خود کیا۔ ترک حفاظتی اداروں کا کہنا ہے کہ خطے کی عوام کے جان و مال کی سلامتی کے لیے انسداد دہشتگردی کا آپریشن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :