غیر ملکیوںکی گاڑیا ں چوری کرنے والا سعودی شہری گرفتار

جمعہ 27 اپریل 2018 09:30

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) سعودی پولیس نے غیر ملکی باشندوں کی گاڑیاں چوری کرنے والے مقامی شہری کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق باحہ پولیس کے پاس متعدد غیر ملکیوں کی شکایات درج تھیں کہ ان کی گاڑی چوری ہو گئی ہے جس پر پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ایک مقامی شہری کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے اقرار جرم کر لیا ہے اور اس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :