سعودی عرب، خواتین کامشرقی صوبے میں گاڑی چلانے کا تجربہ

جمعہ 27 اپریل 2018 09:30

جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں خواتین کو ڈرائیونگ سیکھانے کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں مقامی خواتین ٹریفک سیفٹی کے قواعد و ضوابط کے حوالے سے تربیتی پروگرام کا اجراء کیا گیا جس میں خواتین نے ذوق و شوق سے شرکت کی۔

(جاری ہے)

’’ میری ڈرائیونگ میرا عزم‘‘ کے نام سے فورم میں دیئے گئے لیکچروں میں ٹریفک قوانین ، حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے پر روشنی ڈالی گئی۔

اس دوران مشرقی صوبے کی خواتین شہریوں نے فرضی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ کر گاڑی چلانے کے عملی طریقہ کار کی جان کاری حاصل کی۔ مشرقی صوبے کے گورنر کی اہلیہ شہزادی عبیر بن فیصل نے میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الحمد للہ ہمیں سعودی خواتین پر پورا اعتماد ہے۔ وہ گھر کی ذمہ داریوں کی طرح ڈرائیونگ کی ذمّے داری اٹھانے کی بھی پوری قدرت رکھتی ہیں۔