شامی اپوزیشن اتحاد کے کئی اہم عہدیدار مستعفی

جمعہ اپریل 09:50

ْ دمشق ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) شامی اپوزیشن کے نمائندہ اتحاد کے کئی سرکردہ رہنماؤں نے استعفے دے دیئے ہیں جس کے بعد اپوزیشن الائنس کی باڈی میں مزید ارکان کی شمولیت کے لئے بات چیت شروع ہوگئی ۔العربیہ ٹی وی کے مطابق اپوزیشن کے سینیر رکن جارج صبرہ، سھیر الاتاسی اور خالد خوجہ نے اپوزیشن اتحاد کی ذمہ داریوں سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ استعفیٰ دینے والے ارکان اپوزیشن کونسل کے بعض اقدامات سے ناراض تھے اور انہوں نے بہت سے امور میں اعتراضات تھے۔

(جاری ہے)

جارج صبرہ نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے اپوزیشن سے اس لئے استعفیٰ دیا کیونکہ یہ اتحاد 11 نومبر 2012ء کو جن مقاصد کے لیے قائم کیا گیا تھا وہ پورے نہیں کیے گئے۔مستعفی ہونے والے اپوزیشن رہ نما سھیر الاتاسی کا کہنا ہے کہ شام کے تنازع کا سیاسی حل روس کی شرائط اور طریقہ کار سے مشروط کر دیا گیا ہے ۔خالد خوجہ نے کہا کہ وہ شامی عوام کے لیے اپوزیشن اتحاد سے باہر رہ کر زیادہ بہتر خدمات انجام دے سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ شامی اپوزیشن اتحاد کا 5 اور 6 مئی کو اجلاس ہوا رہا ہے جس میں اپوزیشن کونسل کے نئے سربراہ کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :