امریکا، سینیٹ کی توثیق کے بعد مائیک پومپیو نے وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھال لیا

جمعہ 27 اپریل 2018 09:50

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) امریکی سینیٹ کی جانب سے توثیق کے بعد سی آئی اے کے سابق سربراہ مائیک پومپیو نے امریکی وزیر خارجہ کے عہدے کا حلف لیا، سینیٹ میں ان کی حمایت میں57 اور 42 مخالفت میں ووٹ پڑے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نامزدگی کو ریپبلیکن پارٹی کے تمام کے تمام ارکان نے ووٹ دیئے، جب کہ ڈیموکریٹس میں سے چھ اور ایک آزاد قانون ساز نے مخالفت میں ووٹ دیا۔

(جاری ہے)

ٹرمپ نے مائیک پومپیو کی توثیق کو سراہا ہے اور امریکا کے 70ویں اعلیٰ ترین سفارت کار کے طور پر منظوری پر انہیں مبارکباد دی۔ایک بیان میں صدر نے کہا کہ بے حد صلاحیت، توانائی اور ذہن کے مالک اور محب وطن مائیک کے محکمہ خارجہ کے سربراہ کے طور پر عہدہ سنبھالنا، تاریخ کے اس مشکل دور میں ہمارے ملک کے لیے ایک بیش بہا اثاثہ ثابت ہوں گے۔مائیک پومپیو، ریکس ٹلرسن کی جگہ لیں گے جنھیں گذشتہ ماہ کے آخر میں ٹرمپ نے عہدے سبکدوش کر دیا تھا۔