نجکاری کا آغاز سکولوں سے ہوگا، سعودی حکام

جمعہ 27 اپریل 2018 10:30

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) سعودی عرب میں نجکاری پروگرام کے نگراں ترکی الحقیل نے کہا ہے کہ نجکاریکا آغازسکولوں اور کھارے پانی کو میٹھے پانی میں تبدیل کرنے والے اداروں سے کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاض میں میڈیا سے گتگو کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ سعودی حکام سرمایا کاروں کے حلقوں میں پائی جانے والی تشویش کو دور کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔سرمایا کار ملازم رکھنے اور برطرف کرنے کے اختیارات کے حوالے سے تشویش میں مبتلا ہیں۔ ترکی الحقیل نے کہا کہ مزکورہ تشویش کر نجکاری کے ذریعے ہی دور کیا جا سکتا ہے، نجکاری پروگرام کا آغاز سکولوں اور کھارے پانی کو میٹھے میں تبدیل کرنے والے اداروں سے کیا جائے گا۔