فوکس سینما کے 75فیصد ملازمین سعودی ہوںگے، محمد الہاشمی

جمعہ 27 اپریل 2018 10:30

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) سعودی کمپنی ماجد الفطیم کے ریجنل چیئرمین محمد الہاشمی نے کہا ہے کہ فوکس سینما کے 75فیصد ملازمین سعودی ہوںگے ۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق ریاض میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الہاشمی نے واضح کیا کہ ریاض پارک میں نیا فوکس سینما آج (ہفتہ کو) کھولا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں غیر ملکیوں کی خدمات سے بھی استفادہ بھی کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں الہاشمی نے کہا کہ ٹکٹ کی قیمت تقریبا ًاتنی ہی ہوگی جتنی فوکس سینما امارات میں ہے۔

متعلقہ عنوان :