سعودی عرب، 100عالمی کمپنیوں کو نجکاری کے عمل میں شرکت کی دعوت

جمعہ 27 اپریل 2018 10:30

جدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) سعودی پرائیویٹائزیشن کے نیشنل سینٹر نے بین الاقوامی شہرت کی100کمپنیوں کو نجکاری میںحصہ لینے کی پیشکش کردی۔

(جاری ہے)

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سینٹر کے چیئرمین میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ ایک خصوصی ٹیم نے برطانیہ ، امریکا، فرانس اور جاپان کا دورہ کرکے سینٹر کے کردار اور اہداف بارے آگاہی دی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ مملکت کی جانب سے وضع کردہ نئے قانوں کے تحت 100 عالمی شہرت کی حامل کمپنیاں نجکاری میں حصہ لے سکیں گی۔