امریکا اور یورپ میں سونے کے نرخوں میں کمی،ایشیا میں اضافہ

جمعہ 27 اپریل 2018 10:30

امریکا اور یورپ میں سونے کے نرخوں میں کمی،ایشیا میں اضافہ
نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) امریکا اور یورپ میں سونے کے نرخوں میں کمی جبکہ ایشیا میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ اور امریکی بانڈز کی طلب میں اضافہ ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.4 فیصد کم ہوکر 1317.31 ڈالر فی اونس رہے۔

(جاری ہے)

امریکی سونے کے جون کے لیے سودے 4.90 ڈالر (0.4 فیصد) کمی کے ساتھ 1317.90 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میںسپاٹ گولڈ کے نرخ 0.2 فیصد گر کر 1320.21 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.1 فیصد کمی کے ساتھ 1321.70 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد بڑھ کر 1324.61 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 1326.2 ڈالر فی اونس طے پائے۔

متعلقہ عنوان :