امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ

جمعہ 27 اپریل 2018 10:30

امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ
نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ایران کے خلاف نئی امریکی پابندیوں کے خدشات، وینزویلا کی پیداوار میں کمی، عالمی طلب اور ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے نرخ 74 سینٹ بڑھ کر 74.52 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 14 سینٹ اضافے کے ساتھ 68.19 ڈالر فی بیرل طے پائے۔

متعلقہ عنوان :