سنجے دت نے اومنگ کمار کی فلم ’’ملنگ‘‘ میں کام سے انکار کر دیا

جمعہ 27 اپریل 2018 10:30

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار سنجے دت نے اومنگ کمار کی فلم ’’ملنگ‘‘ میں کام سے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اومنگ کمار نے اپنی فلم ’’ملنگ‘‘ کے لئے سنجے دت اور انکیتا لوکھنڈے سے رابطہ کیا تھا جس میں سے انکیتا لوکھنڈے نے تو فلم میں کام کی حامی بھر لی لیکن سنجے دت نے فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ فلم کے سکرپٹ کے مطابق فلم میں نوجوان کردار ہونا چاہیئے ،جس کے بعد اومنگ کمار نے فلم کو ملتوی کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :