اکشے کمار کا فلم’’ رستم‘‘ میں پہنے گئے نیوی آفیسر کے یونیفارم کو نیلام کرنے کا فیصلہ

جمعہ اپریل 10:30

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے فلم’’’ رستم‘‘ میں پہنے گئے نیوی آفیسر کے یونیفارم کو نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اکشے کا کہنا ہے کہ اس نیلامی سے حاصل ہونیوالی رقم کو وہ جانوروں کی فلاح و بہبود پر خرچ کریں گے۔ اس حوالے سے اکشے نے ٹویٹ کیاہے جہاں ایک ویب لنک میں نیلامی کی تفصیل درج ہے۔ واضح رہے کہ اکشے کو فلم ’’رستم‘‘ کیلئے قومی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :