عالیہ بھٹ کی نئی فلم ’’ راضی ‘‘کا نیاگانا’’دلبرو‘‘ جاری

جمعہ 27 اپریل 2018 10:30

ْ ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی نئی فلم ’’ راضی ‘‘کا نیاگانا’’دلبرو‘‘ جاری کردیاگیاہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’راضی‘‘ کا یہ گانا ’’ دلبرو‘‘عالیہ بھٹ پر فلمایاگیا ہے جب وہ شادی کر کے پاکستان آتی ہیں۔

(جاری ہے)

فلم راضی کا یہ گیت گلزار نے تحریر کیا ہے جسے موسیقار شنکر احسان لوئے نے ترتیب دیاہے۔فلم میں عالیہ پاکستانی دلہن کے روپ میں ایک ہندوستانی ایجنٹ کا کردار ادا کررہی ہیں۔ فلم میں عالیہ بھٹ کے ساتھ وکی کوشل نظر آئیں گے۔ فلم کی کہانی ہریندر سیکا کی کتاب’’کالنگ سہمٹ‘‘ سے ماخوذ ہے۔ فلم کی ہدایتکار میگھنا گلزار اور پروڈیوسر کرن جوہر ہیں۔ فلم11مئی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔