پوجا ہیج نئی فلم میں پربھاس کے ساتھ نظر آئیں گی

جمعہ 27 اپریل 2018 10:30

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکارہ پوجا ہیج نئی فلم میں پربھاس کے ساتھ نظر آئیں گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم باہو بلی سے ہندوستان بھر کی فلم انڈسٹری میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے اداکار پربھاس اگلی فلم میں بالی وڈ اداکارہ پوجا ہیج کے ساتھ نظرآئیں گے۔

(جاری ہے)

فلم کی عکسبندی یورپ میں جون میں شروع کی جائے گی جبکہ فلم کی ہدایتکاریرادھا کرشنا کمار دیں گے۔پوجا فلم کی عکس بندی جون میں جبکہ پربھاس فلم ’’ساہو‘‘ کی عکس بندی مکمل کرنے کے بعد جولائی میں نئی فلم پر کام شروع کریں گے۔ فلم ہندی اور تیلگو زبان میں ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :