خواجہ آصف کی نا اہلی پر سب سے زیادہ خوش کون ہے؟ اپنی ہی پارٹی کا نا قابل یقین نام سامنے آ گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 27 اپریل 2018 10:49

خواجہ آصف کی نا اہلی پر سب سے زیادہ خوش کون ہے؟ اپنی ہی پارٹی کا نا قابل ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 اپریل2018ء) معروف صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ سینئیر سیاست دان خواجہ آصف کی نا اہلی پر سب سے زیادہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار خوش ہیں۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی رؤف کلاسرا کا دوران پروگرام گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج خواجہ آصف کی نا اہلی اور شریف خاندان کے ساتھ جو بھی ہو رہا ہے اس پر سب سے زیادہ قہقے سابق وزیر داخلہ چویدری نثار علی لگا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

کیونکہ چوہدری نثار اور خواجہ آصف کی پانچ سال سے کوئی بول چال نہیں تھی اور خواجہ آصف کو وزیر خارجہ بھی اسی لیے لگایا گیا تا کہ چوہدری نثار علی خان کو ٹارچرکیا جا سکے۔اور احسن اقبال کو بھی وزیر داخلہ اسی لیے لگایا گیا تا کہ چوہدری نثار کو ٹارچڑ کیا جا سکے۔نواز شریف نے چن چن کر چوہدری نثار کے دشمنوں کو وزارتیں دیں۔اس لیے آج چوہدری نثار بہت خوش ہوں گے۔کیونکہ ان کے دشمن سمجھے جانے والے تمام وزرا مشکل میں ہیں۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے: