خواجہ آصف کی نا اہلی کے بعد اب ان کی جگہ الیکشن کون لڑے گا؟ خواجہ آصف نے خود ہی بتا دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 27 اپریل 2018 10:58

خواجہ آصف کی نا اہلی کے بعد اب ان کی جگہ الیکشن کون لڑے گا؟ خواجہ آصف ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 اپریل2018ء) گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کو بیرون ملک نوکری اور اقامہ کی بنیاد پر تا حیات نا اہل قرار دیا گیا تھا۔جس کے بعد خواجہ آصف کا نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھ سے وزارت چھین لی گئی ہے لیکن میری جگہ ضرور کوئی نہ کوئی الیکشن لڑے گا۔

(جاری ہے)

کیونکہ ووٹ تو اصل میں نواز شریف کا ہے۔اور اگر میرے صاحبزادے کی سایست میں دلچسپی ہوئی اور وہ الیکشن لڑنا چاہے تو میرے لیے بہت خوشی کی بات ہو گی۔کوینکہ میں بھی اپنے والد کے بعد آیا تھا اور میں نے اور میرے والد نے 12 الیکشن جیتے تھے۔اور میری وکٹ گرانے کی بات کرنے والے یہ بات سمجھ لیں کہ میری وکٹ ووٹوں سے نہیں گرائی گئی۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے: