Live Updates

جب تک میں اور میری اہلیہ زندہ ہیں، ساتھ رہیں گے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 27 اپریل 2018 11:10

جب تک میں اور میری اہلیہ زندہ ہیں، ساتھ رہیں گے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 اپریل2018ء) چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہےکہ جب تک ہم زندہ ہیں۔تب تک میں اور میری اہلیہ ساتھ رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ روز سے یہ خبریں گردش میں تھیں کہ عمران خان کی تیسری اور موجودہ اہلیہ اور عمران خان کے مابین تعلقات کشیدہ ہو چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

جس کے باعث بشریٰ بی بی بنی گالہ سے اپنے میکے جا چکی ہیں۔تاہم نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان سے جب اس معتقل سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں بہت بڑی بات کر رہا ہوں۔ایسی بات کوئی کرتانہیں ہے لیکن جب تک میں اور میری اہلیہ زندہ ہیں تب تک ہم ساتھ رہیں گے۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات