عمران خان نے آپ کو نا اہل کروا دیا اب آپ تسلیم کر لیں کہ عمران خان واقعی سیاست دان ہیں

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان جمعہ اپریل 11:20

عمران خان نے آپ کو نا اہل کروا دیا اب آپ تسلیم کر لیں کہ عمران خان واقعی ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 اپریل2018ء) معروف صحافی جاوید چوہدری نے خواجہ آصف کی نا اہلی کے بعد ایک پروگرام میں خواجہ آصف سے سوال کیا کہ آپ ہمیشہ کہتے تھے کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو سیاست نہیں آتی۔بلکہ وہ صرف ایک کرکٹر اور کھلاڑی ہیں لیکن آج آپ ان کی سیاسی فہم و فراست کو تسلیم کریں۔اور 2018 ء کے الیکشن قریب آتے ہی یہ بات ثابت ہوتی جا رہی ہے کہ عمران خان کا سیاسی فہم بہت زیادہ ہے کیونکہ انہوں نے 4حلقے کھولنے کی بات کی تھی۔

(جاری ہے)

اور پھر ان 4 حلقوں میں جو بھی ہوا اس سے عمران خان کا موقف سچ ثابت ہو گیا۔اس لیے آج آپ یہ بات تسلیم کر لیں کہ عمران خان واقعی سیاست دان ہیں۔جس کا جواب دیتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اگر میں 28 سال سے کھیل رہا ہوں تو میری وکٹ کسی بالر نے نہیں اڑائی۔کیونکہ بالر میری وکٹ تب اڑاتا جب میں الیکشن میں ہارتا۔۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ میری وکٹ نہیں اڑی بلکہ میری بیٹنگ پر پابندی لگائی گئی ہے۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے: