سلمان خان فلم ’’ریس تھری‘‘ میں جیکولین فرنینڈس کے ساتھ کشمیر میں فلم کا رومانوی گانا عکسبند کرائیں گے

جمعہ اپریل 11:47

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) بالی وڈا داکار سلمان خان فلم ’’ریس تھری‘‘ میں جیکولین فرنینڈس کے ساتھ کشمیر میں فلم کا رومانوی گانا عکسبند کرائیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلمان خان ان دنوں کشمیر کی وادی سونا مرگ میں فلم ’’ریس تھری‘‘ کے آخری شیڈول کی عکسبندی میں مصروف ہیں ۔ فلم کے ہدایتکار ریمو ڈی سوزا ہیں ۔ فلم کی کاسٹ میں انیل کپور، ثاقب سلیم، ڈیزی شا، بوبی دیول ،،سلمان خان او رجیکولین فرنینڈس شامل ہیں۔ فلم جون میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :