کرینہ کپور اور سونم کپور کا فلم ’’ویرے دی ویڈنگ‘‘ کی تشہیر کے لئے ریا کپور کے ساتھ فوٹوشوٹ

جمعہ 27 اپریل 2018 11:47

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار کرینہ کپور اور سونم کپور نے فلم ’’ویرے دی ویڈنگ‘‘ کی پروڈیوسر ریا کپور کے ساتھ فلم کی تشہیر کے لئے فوٹوشوٹ کرایا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کرینہ کپور خان ،سونم کپور ،سوارہ بھاسکراور شیکھاتلسانی ان دنوں فلم ’’ویرے دی ویڈنگ ‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں، فلم کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز کیا گیا ہے جس کے بعد کرینہ کپور اور سونم کپور نے فلم پروڈیوسر ریا کپور کے ساتھ فلم کی تشہیر کے لئے شاندار فوٹو شوٹ کرایا ، فلم یکم جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :