فلم ’’پھنے خان‘‘اور’’سورما‘‘ کا 13جولائی کو باکس آفس پر ٹکرائو ہو گا

جمعہ اپریل 11:57

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کی فلم ’’پھنے خان‘‘ کا دلجیت دوسنج کی فلم ’’سورما‘‘ سے 13جولائی کو ٹکرائو ہو گا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایشوریہ رائے بچن کی فلم رواں سال جو مٰن نمائش کے لئے پیش کی جانی تھی لیکن سلمان خان کی فلم’’’ریس تھری‘‘ کے ٹکرائو سے بچنے کے لئے فلم کی تاریخ بڑھا کر 13جولائی کر دی گئی اسی طرح دلجیت دوسنج کی فلم ’’سورما‘‘29 جون کو نمائش کے لئے پیش کی جانی تھی جس رنبیر کپور کی فلم ’’سنجو‘‘ کے ٹکرائو سے بچنے کے لئے فلم کی تاریخ آگے کر کی13جولائی کر دی گئی ہے،اور اب 13جولائیکو فلم ’’پھنے خان ‘‘ اور ’’سورما‘‘ کا باکس آفس پر ٹکرائو ہو گا۔