قصور، بھٹوں پر جبری مشقت کے خاتمہ کیلئے باقاعدہ مہم کا آغاز

جمعہ 27 اپریل 2018 11:57

قصور۔27 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت نے کہا اینٹوں کے بھٹوں پر جبری مشقت کے خاتمہ کیلئے انسپکٹر جنرل آف پولیس کی خصوصی ہدایات پر باقاعدہ مہم کا آغاز کردیا گیا تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو سخت احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں خلاف ورزی کی صورت میں بھٹہ مالک سمیت مقدمہ درج کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام ایس ایچ اوز روزانہ کی بنیاد پر اپنے اپنے علاقوں کے بھٹہ خشت کا دورہ کیا کریں گے اور ہفتہ وار رپورٹ بھجوائیں ۔اس سلسلہ میں گزشتہ روزایس پی انویسٹی گیشن قدوس بیگ سمیت تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے مختلف بھٹہ خشت کادورہ کیا اور دوران چیکنگ مزدوروں سے بھی ملاقات کی پولیس افسران نے بھٹہ مالکان پر زور دیا کہ وہ مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے حکومت کی طرف سے کیے گئے اقدامات اور جاری کردہ ایس اوپی پر عملدرآمد کیلئے تعاون کریں اورچائلڈ لیبر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ،خلاف ورزی کی صورت میں فوری مقدمہ کا اندراج کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :