قصور، سکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے کے سلسلہ میں پولیس کی مختلف سکولوں میں موک ایکسر سائزز

جمعہ 27 اپریل 2018 11:57

قصور۔27 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) پولیس نے سکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے، ممکنہ دہشت گردی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کے دوران کی جانے والی کوششوں کے سلسلہ میں ضلع قصور کے مختلف سکولوں میںموک ایکسر سائز کی ،جس کا مقصد ممکنہ دہشت گردی کے دوران شرپسند عناصر کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت نے چند روز قبل تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو تحریری مراسلہ جاری کیا کہ پولیس افسران اپنے علاقوں کے اے کیٹگری کے سکولوں کا وزٹ کیا کریں ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں اور سٹوڈنٹ و اساتذہ کو کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں احتیاطی تدابیر اور پینک سمز کے متعلق بریفنگ دیں تاکہ پولیس کم سے کم وقت میں ریسپونڈ کرسکے اس کے ساتھ ساتھ وقتاًفوقتاً مختلف سکولوں میںپرنسپل کے نوٹس میں لاکر موک ایکسر سائز کا بھی اہتمام کیا کریں ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں گزشتہ روز ضلع بھر کے تمام ایسس ایچ او ز نے بھاری نفری کیساتھ اپنے اپنے علاقوں کے اے کیٹگری کے مختلف سکولوں میں موک ایکسر سائز کی گئی،موک ایکسرسائز میں ایس ڈی پی اوز،مقامی پولیس کی نفری ،ایلیٹ فورس اور ریسکیو1122کے اہلکاروں نے حصہ لیا پولیس فورس کے اہلکاروں نے مختلف پوزیشن لیکر شرپسند عناصر کو گرفتار کرنے اور سٹوڈنٹ و اساتذہ کو بحفاظت باہر پہنچانے جبکہ ریسکیو1122نے فوری طبی امداد پہنچانے کیلئے مشقیں کیں۔

متعلقہ عنوان :