ہیلتھ اتھارٹی قصور کے زیر اہتمام ورلڈ ملیریا ڈے بھرپور طریقے سے منایا گیا

جمعہ 27 اپریل 2018 11:57

قصور۔27 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی قصور کے زیر اہتمام ورلڈ ملیریا ڈے بھرپور طریقے سے منایا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی قصور کے زیر اہتمام ورلڈ ملیرا ڈے کے حوالے سے ڈی ایچ ڈی سی ہال میں ایک سیمینار منعقد ہوا جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید ‘پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد خالد ‘ڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ محمد خرم ابراہیم دیگر ضلعی افسران‘ ڈاکٹرز اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ورلڈ ملیریا ڈے 2007ء سے ہر سال منایا جاتا ہے اس دن کے منانے کا مقصد ملیریا کے خاتمے کیلئے تیار رہنا ہے۔ مقررین نے بتایا کہ دنیا بھر میں آج بھی تقریبا ہر سال ساڑھے چار لاکھ افراد ملیریا کی وجہ سے وفات پا جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ضرورت اس امر کی ہے کہ لوگوں میں ملیریا سے بچائو بارے آگاہی پیدا کی جائے کیونکہ ملیریا ایک قابل علاج مرض ہے اور ملیریا کے مکمل خاتمے کیلئے حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ صحت دن رات کوششیں کر رہا ہے اور امید کی جاتی ہے کہ بہت جلد دنیا سے ملیریا جیسا موذی مرض ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائیگا۔

سیمینار کے اختتام پر شرکاء نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس سے مسجد نور تک آگاہی واک کی اور لوگوں میں ملیریا سے بچائو بارے پمفلٹس بھی تقسیم کئے ۔