قصور، پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری

جمعہ 27 اپریل 2018 11:57

قصور۔27 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری،7 منشیات فروشوں سمیت11جرائم پیشہ ملزمان گرفتار ، ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد،مقدمات درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ بی ڈویژن کے ایس ایچ اووحید عارف نے جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے کاروائیاں کیں جس کے نتیجہ میں 7جرائم پیشہ ملزمان کو حراست میں لیا گیا اور ملزمان کے قبضہ سے 1100گرام چرس،30 لیٹر دیسی شراب،پسٹل اور دائو پر لگی ہزاروں کی رقم برآمد کرکے مقدمات درج کیے جبکہ تھانہ الہٰ آباد پولیس نے ایس ایچ او محمد محسن کی زیر نگرانی کاروائی کرتے ہوئے دو بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتا رکرکے ملزمان کے قبضہ سے ایک کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔

اس طرح تھانہ سٹی پھولنگر پولیس نے بھی کاروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں کے قبضہ سے ایک کلوگرام چرس برآمد کرکے مقدمات درج کئے۔

متعلقہ عنوان :