پپیتا جگرکے امراض سے تحفظ فراہم کرتاہے، ماہرین صحت

جمعہ اپریل 11:57

قصور۔27 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) پپیتا جگرکے امراض کے علاوہ ہزاروں بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتاہے۔ ماہرین صحت نے کہا ہے کہ پپیتا میں وٹامنزاے اور سی کے علاوہ بے شمار معدنیات پائی جاتی ہیں جو نہ صرف کینسر جیسے مرض سے تحفظ فراہم کرتا ہے بلکہ پیٹ کے امراض سے تحفظ اور دل کے دورہ کے امکانات بھی کم کرنے میں معاون ثابت ہوتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پپیتا جگر کے امراض سے تحفظ فراہم کرنے کے علاوہ انسانی جسم کو دیگرکئی مختلف امراض سے بھی بچاتاہے۔