برسیم‘شیشم‘شفتل‘ پھلائی کی کاشت کے علاقوں میں شہد کی مکھیوں کے فارم قائم کرکے زرمبادلہ کمایاجاسکتاہے،زرعی ماہرین

جمعہ 27 اپریل 2018 11:58

قصور۔27 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) زرعی ماہرین نے کہاہے کہ شہدکی مکھیوں کی کمرشل بنیادوں پر افزائش نسل سمیت برسیم‘شیشم‘شفتل‘ پھلائی کی کاشت کے علاقوں میں شہد کی مکھیوں کے فارم قائم کرکے بھاری زرمبادلہ کمایاجاسکتاہے جس سے جہاں بہترین شہد کی بھاری پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے وہیں اس قدرتی نعمت سے معاشی و اقتصادی استحکام بھی حاصل کیاجاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اپریل کے آخر سے لیکر مئی کے وسط تک چونکہ مذکورہ پودوں اور درختوں کی فصلیں پروان چڑھ رہی ہوتی ہیں لہذاشہد کی مکھیاں ان کے پھولوں سے شہدحاصل کرکے اپنی چھتوں میں ان کا سٹاک کرسکتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پھلائی(پلوسہ) سے حاصل ہونیوالا شہدانتہائی شاندار ذائقے کا حامل ہوتاہے جبکہ بیکٹرکے پھول بھی زیادہ شہدحاصل کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے۔

متعلقہ عنوان :