آم کے باغبانوں کو مشینی طریقہ سے ملی بگ کے تدارک کی ہدایت

جمعہ 27 اپریل 2018 11:58

قصور۔27 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) آم کے باغبانوں کو مشینی طریقہ سے ملی بگ کے تدارک کی ہدایت کی گئی ہے اورکہاگیاہے کہ 80فیصد سے زائد تدارک کے ذریعے آم کے درخت کو معاشی نقصان سے بچایاجاسکتاہے۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے بتایا ہے کہ اس مقصد کیلئے پلاسٹک یا شیشہ پلاسٹک کی 8سی10انچ چوڑی پھٹیوں کی مدد سے درخت کے تنے کے گرد مخروطی قیف نما پھندے والے سلپری بینڈزبنائے جاتے ہیں اوریہ بینڈزلگانے سے پہلے تنے پر موجوددراڑوں اورشگافوں کومٹی کے گارے سے ہموار کیاجاتاہے تاکہ بینڈز لگانے کے بعد کوئی ملی بگ ان دراڑوں یا شگافوں سے نہ گزرسکے۔انہوں نے بتایاکہ پلاسٹک بینڈکو نچلی سطح سے درخت کے تنے پرچسپاںکرکے گریس لگادی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :