فیصل آباد،گندم خریداری مہم کے سلسلہ میں باردانہ کی فراہمی شروع

جمعہ اپریل 11:58

فیصل آباد۔27 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) حکومتی ہدایات کی روشنی میں گندم کی خریداری مہم کے سلسلہ میں باردانہ کی فراہمی شروع کردی گئی ہے جبکہ ڈویژن بھرکے چاروں اضلاع فیصل آباد،، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ میں خریداری کا ہدف دیگر ڈویژنز سے پہلے مکمل کرنے کیلئے بھی تمام اقدامات کر لئے گئے ہیں۔ محکمہ خوراک فیصل آباد ڈویژن کے ڈپٹی ڈائریکٹو ریٹ کے ترجمان نے بتایا کہ حکومت کی ہدایات پر گندم کی خریداری مہم کے دوران فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد،، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ میں کاشتکاروں سے 5 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد گندم خریدنے کیلئے مراکز خریداری پر تمام انتظامات مکمل ہیں اور کاشتکاروںمیں باردانہ کی تقسیم کا کام شفاف طریقے سے جاری و ساری ہے جس کی مختلف حوالے اور کمیٹیوں کے ذریعے مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے تاکہ کسی کا شتکار کو میرٹ پر باردانہ کی فراہمی سے متعلق کوئی شکایت پیدا نہ ہوسکے تاہم اگر کوئی شکایت پیدا ہوتی بھی ہے تو اس کے فوری تدارک کو بھی یقینی بنایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اس مہم کے دوران ضلع فیصل آباد میں ایک لاکھ 49ہزار میٹرک ٹن گندم کی خریداری کیلئے 11 مراکزقائم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پالیسی کے تحت پہلے 10 روزمیں 50 فیصد،اگلے دس دن میں30 فیصد اور آخری 10 دن میں 20 فیصد باردانہ تقسیم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کاشتکار کو گندم کی خریداری مہم کے ضمن میں کوئی تحفظات ہوں تو فوری طور پر متعلقہ سینٹر کے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر یاڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر یا اسسٹنٹ کمشنریا متعلقہ ضلع کے ڈی سی سے بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :