فیصل آباد، عطائیوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رکھنے کی ہدایت

جمعہ 27 اپریل 2018 11:58

فیصل آباد۔27 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) نیم حکیموں ، عطائیوں ، غیر مستند نام نہاد ماہرین طب کے خلاف آپریشن کریک ڈائون جاری رکھنے کی ہدایت کردی گئی ہے اور حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کئے گئے ہدایت نامہ میں کہاگیاہے کہ دکھی انسانیت کی قیمتی جانوںسے کھیلنے والے عناصر کے ساتھ کوئی رعائت نہ برتی جائے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ڈی سی و چیئرمین ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فیصل آبادسلمان غنی نے بھی ہیلتھ کیئر کمیشن محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ فیصل آباد میں نیم حکیموں ، عطائیوں ، غیر مستندنام نہاد ڈاکٹرز ، ہیلتھ سنٹرز ، ہسپتال ، کلینکس کھولنے اور چلانے والوںکے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے اور ذمہ داران کو گرفتار کرنے کے علاوہ نہ صرف ان کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیںگے بلکہ ان کے کلینکس کو بھی سربمہر کردیاجائے۔

ڈسٹرکٹ گورنمنٹ فیصل آباد کے ترجمان نے بتایا کہ اس ضمن میں سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب اور ڈائریکٹر ہیلتھ فیصل آباد کے توسط سے محکمہ صحت کے حکام کوبھی ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :