ڈرل کاشتہ مکئی کی چھدرائی مکمل کرنیکی ہدایت

جمعہ 27 اپریل 2018 12:04

فیصل آباد۔27 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) ڈرل سے کاشتہ مکئی کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے کاشتکاروںکو فصل کی فوری چھدرائی کی ہدایت کی گئی ہے۔ کاشتکار رواں ہفتے کے دوران چھدرائی کا عمل مکمل کر لیں تاکہ مکئی کی اچھی پیداوار حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے کہاکہ مکئی کی فصل کا بغور جائزہ جاری رکھناچاہیے اور اگر فصل میں کمزور اور بیمار پودے نظرآئیں تو انہیں نکال دینا چاہیے۔

انہوںنے کہاکہ چھدرائی کے دوران جڑی بوٹیاں بھی تلف ہو جاتی ہیں جس کے باعث باقی بچ جانیوالے پودوں کو غذائی عناصر بہتر انداز میں میسر آتے ہیں جو پیداوار میں اضافے کے باعث بنتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار موسم گرما کی شدت کے پیش نظر آبپاشی پر بھی خصوصی توجہ مرکوز رکھیں اور اگر ضرورت محسوس ہو تو 15 سے 25 دن کے وقفہ کے دوران آبپاشی کردینی چاہیے تاکہ فصل سوکے کا شکار نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :