ہر سال ایک یا دو فلمیں ضرور کروں گی، کرینہ کپور خان

جمعہ اپریل 12:04

ہر سال ایک یا دو فلمیں ضرور کروں گی، کرینہ کپور خان
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے کہا ہے کہ بیٹے تیمور علی خان کے ساتھ مزید وقت گزارنا چاہتی ہوں لیکن میں وعدہ کرتی ہوں کہ ہر سال ایک یا دو فلمیں ضرور کروں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کرینہ کپور خان نے کہا ہے کہ وہ نہیں جانتی تھیں کہ بیٹے تیمور علی خان کی پیدائش کے بعد ان کی نئی فلم کون سی ہو گی، فلم ’’ ویر دی ویڈنگ ‘‘کا حصہ بننے پر انہیں خوشی ہے اور نئے پراجیکٹ سے متعلق فیصلہ کرنے کے لئے انہیں 3ماہ کا عرصہ درکار ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ تیمور ابھی 16ماہ کا ہے لہذا اس کے ساتھ مزید وقت گزارنا چاہتی ہوں لیکن میں وعدہ کرتی ہوں کہ ہر سال ایک یا دو فلمیں ضرور کروں گی۔ اداکارہ کرینہ کپور خان کی فلم رواں سال یکم جون کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :