فلم ’’رئیس ‘‘ کے لئے ماہرہ خان سے قبل کترینہ کیف کا انتخاب کیا گیا

جمعہ اپریل 12:04

فلم ’’رئیس ‘‘ کے لئے ماہرہ خان سے قبل کترینہ کیف کا انتخاب کیا گیا
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی فلم ’’رئیس ‘‘ کے لئے اداکارہ ماہرہ خان سے قبل اداکارہ کترینہ کیف کا انتخاب کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار شاہ رخ خان کی2017ء میں بنائی گئی فلم ’’رئیس ‘‘ کے لئے اداکارہ ماہرہ خان سے قبل اداکارہ کترینہ کیف کا انتخاب کیا گیا اور فلم میں کترینہ کیف نے شاہ رخ خان کی محبت کا کردار ادا کرنا تھا لیکن اچانک یہ کردار پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو دے دیا گیا اور میکرز نے مخصوص لہجے کی وجہ سے انہیں سائن کر لیا۔ اداکار شاہ رخ خان کی فلم ’’زیرو‘‘میں اداکارہ کترینہ کیف اور انوشکا شرما شامل ہیں۔