انوشکا شرما سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کی برینڈ ایمبیسیڈر مقرر

جمعہ اپریل 12:04

انوشکا شرما سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کی برینڈ ایمبیسیڈر مقرر
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کی بھارت میں برینڈ ایمبیسیڈر مقرر ہو گئیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ انوشکا شرما نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سٹینڈرڈ چارٹرڈ کے ساتھ منسلک ہونے ہر خوشی ہے اور وہ ڈیجیٹل اکائونٹ متعارف کرانے سے بے حد متاثر ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے بطور آرٹسٹ اپنے کیریئر کے آغاز میں ہی اپنے کرداروں اور فلموں کے ساتھ تجربات کرنے کی کوشش شروع کر دی اور رواں سال فلموں میں میرے کردار ایک دوسرے سے یکسر مختلف ہیں لہذا جب آپ کسی اشتہار میں ماں بیٹی اور دادی کا کردار ادا کریں تو اچھا لگتا ہے اور اس سے قبل تین کردار کبھی ادا نہیں کئے جس پر بہت خوشی ہے۔

متعلقہ عنوان :