گیم چینجر کا ٹیگ ایک بڑی ذمہ داری ہے،راج کمار رائو

جمعہ 27 اپریل 2018 12:04

گیم چینجر کا ٹیگ ایک بڑی ذمہ داری ہے،راج کمار رائو
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار راج کمار رائو نے کہا ہے کہ گیم چینجر کا ٹیگ نہ صرف اعزازکا باعث ہے بلکہ ایک بڑی ذمہ داری بھی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار راج کمار رائونے 11ویں گوا سپاایشیاء سپا انڈیا ایوارڈز میں ’’گیم چینجر آف دا ایئر ‘‘ کے اعزاز حاصل کرنے سے متعلق کہا ہے کہ ایوارڈز بہت اہمیت رکھتے ہیں کیونکہ ان سے میرے اندر اور زیادہ محنت کرنے کا حوصلہ پیدا ہوتا ہے، جب آپ پورا سال محنت کرتے ہیں اور لوگ آپ کے کام کو سراہیں اور ایوارڈ سے نوازیں تو پھر خود کو بہت اسپیشل محسوس ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ اگر لوگ مجھے ایک گیم چینجر بلاتے ہیں تو یہ ٹیگ ایک بڑی ذمہ بڑی ذمہ داری ہونے کے ساتھ اعزاز کا بھی باعث ہے۔

متعلقہ عنوان :