فلموں اور کام سے متعلق جوش و جنون رنبیر کپور میں میں منتقل کر دیا ہے، رشی کپور

جمعہ 27 اپریل 2018 12:10

فلموں اور کام سے متعلق جوش و جنون رنبیر کپور میں میں منتقل کر دیا ہے، ..
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار رشی کپور نے کہا ہے کہ انہوں نے فلموں اور کام سے متعلق جوش و جنون اپنے بیٹے رنبیر کپور میں میں منتقل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رشی کپور نے کہا ہے کہ بیٹے رنبیر کپور کو فلموں کا جوش و جنون وراثت میں ملا ہے، انہوں نے فلموں میں اداکاری میں کمال حاصل کرنے کے لئے سخت محنت کی ہے اور اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’’سنجو‘‘ میں رنبیر کپور مختلف روپ میں دکھائی دیں گے جس کے لئے انہوں نے اداکاری اور جسامت میں کردار کے مطابق تبدیلی لانے کے لئے 6ہفتوں کے لئے چھٹیاں لیں اور لبمے بال کئے وہ ایک جوش و جنون اور جذبے سے بھرپور اداکار ہیںکیونکہ میں نے فلموں اور کام سے متعلق جوش و جنون اپنے بیٹے رنبیر کپور میں میں منتقل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :