فلم ’’باغی 2‘‘ کا دنیا بھر میں 243کروڑ کا بزنس

جمعہ اپریل 12:10

فلم ’’باغی 2‘‘ کا دنیا بھر میں 243کروڑ کا بزنس
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) بالی وڈ فلم ’’باغی 2‘‘ ریلیز کے 25روز میں دنیا بھر میں 243کروڑ کا بزنس کرلیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار احمد خان کی فلم ’’باغی 2‘‘ 30 مارچ کو ریلیز کی گئی جسے بے حد سراہا جارہا ہے، فلم نے 25روز میں دنیا بھر میں مجموعی طور پر 243کروڑ روپے کما لئے ہیں جس کے باعث فلم سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی بالی وڈ فلموں میں 22ویں نمبر پر آگئی ہے، فلم میں اداکار ٹائیگر شروف اور دیشا پتانی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔