شادی کے بعد فلم میں کام کرنے کے سوال پر سونم کپور آپے سے باہر ہوگئی

ْکوئی مردوں سے ایسا سوال کیوں نہیں کرتا سونم کپور مئی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی

جمعہ 27 اپریل 2018 12:10

شادی کے بعد فلم میں کام کرنے کے سوال پر سونم کپور آپے سے باہر ہوگئی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) بولی وڈ اداکارہ سونم کپور کا شمار ان اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے جو اپنے دل کی بات بولنے سے بالکل خوفزدہ نہیں ہوتی اور ایسا ہی کچھ انہوں نے اپنی جلد ریلیز ہونے والی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کی ٹریلر لانچ تقریب کے دوران کیا۔سونم کپور جن کی شادی کی افواہیں اس وقت میڈیا میں گردش کررہی ہیں، اپنی ساتھی اداکارائیں کرینہ کپور خان، سوارا بھاسکر اور شیکا تلسانی کے ساتھ فلم کے پہلے ٹریلر لانچ کی تقریب کا حصہ بنیں۔

اس دوران رپورٹر نے سونم کپور سے سوال کیا کہ کیا وہ اپنی شادی کے بعد بھی کام کریں گی، جسے سن کر اداکارہ کو غصہ آگیا۔سونم کپور نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ایسی ذہنیت کو تبدیل ہونے میں وقت لگے گا، کرینہ کپور جیسی اداکارہ ہم سب کے لیے ایک مثال ہیں، ان کی شادی ہوئی، اور ان کے بیٹے کی پیدائش کے بعد بھی وہ فلم کے سیٹ پر کام کرتی نظر آئیں‘۔

(جاری ہے)

سونم نے مزید کہا کہ شاہد کپور کی بھی شادی ہوئی اور اس کے بعد بھی وہ کام کرتے نظر آئے، کیا شاہد سے کسی نے سوال کیا تھا کہ وہ شادی کے بعد کام کرتے نظر آئیں گے یا نہیں، کوئی مردوں سے ایسا سوال کیوں نہیں کرتا ‘خیال رہے کہ قیاس آرائیوں کے مطابق سونم کپور رواں سال مئی میں اپنے ساتھی آنند اہوجا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں تاہم اب تک اداکارہ نے اس خبر کی نہ تو تصدیقی کی اور نہ ہی اسے بے بنیاد ٹھرایا۔سونم کپور نے رپورٹر کا جواب دیتے ہوئے مزید کہا کہ ’اس طرح کی ذہنیت کو تبدیل ہونے کی ضرورت ہے، امید ہے ویرے دی ویڈنگ جیسی فلموں سے تبدیلی آئے گی، مجھے امید ہے یہ فلم کامیاب ثابت ہو، تاکہ ہم خواتین کو بھی سماج میں اتنی ہی اہمیت ملے جتنی مردوں کو ملتی ہے۔

متعلقہ عنوان :