ویژن 2030کے تحت سعودی عرب میں پہلی پاکستانی خاتون سفارت کار کی تعیناتی

فوزیہ فیاض پہلی بار سعودی عرب جیسی مقدس سرزمین پر بطور خاتون سفارت کار اپنی تقرری کو اعزاز سمجھتی ہیں

جمعہ 27 اپریل 2018 12:23

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) سعودی عرب میں ویژن 2030کے تحت پہلی خاتون پاکستانی سفارت کار کی تعیناتی کردی گئی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق فوزیہ فیاض جدہ میں موجود پاکستانی قونصلیٹ میں گذشتہ ایک ماہ سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالے ہوئے ہیں۔ ان کا تعلق صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان سے ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے انگریزی ادب میں ایم اے کے بعد 2006 میں سول سروسز میں شمولیت اختیار کی۔

فوزیہ فیاض پہلی بار سعودی عرب جیسی مقدس سرزمین پر بطور خاتون سفارت کار اپنی تقرری کو اعزاز سمجھتی ہیں۔فوزیہ فیاض واشنگٹن اور دہلی کے بعد اب جدہ میں موجود پاکستانی قونصلیٹ فرائض سرانجام دے رہی ہیںخیال رہے کہ پاکستان کے علاوہ اردن اور چند اور ممالک نے بھی اب سعودی عرب میں خاتون سفارت کاروں کو تعینات کیا ہے۔