ایران امریکا کی دھمکیوں کی مزاحمت جاری رکھے گا،علی خامنہ ای

تمام مسلم اقوام کو امریکا اور دوسرے دشمنوں کے خلاف متحد ہوکر اٹھ کھڑے ہونا چاہیے،بیان

جمعہ 27 اپریل 2018 12:32

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) ایرا ن کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے مسلم اقوام پر زوردیا ہے کہ وہ امریکا کے خلاف متحد ہوجائیں، ایران کو ڈرا دھمکا کر مطلب برآری نہیں کی جاسکتی ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں علی خامنہ ای نے کہا کہ ایرانی قوم نے امریکا اور دوسری طاغوتی طاقتوں کی ڈرانے دھمکانے اور ہراساں کرنے کی کارروائیوں کی کامیابی سے مزاحمت کی ہے۔

تمام مسلم اقوام کو امریکا اور دوسرے دشمنوں کے خلاف متحد ہوکر اٹھ کھڑے ہونا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ اس طرح کے ریمارکس مسلمانوں کے لیے ایک سبکی اور ہزیمت ہیں ۔ بدقسمتی سے ہمارے خطے میں مسلم اقوام کے درمیان ہی باہمی جنگیں جاری ہیں اور بعض مسلم ممالک کی پسماندہ حکومتیں دوسرے ممالک کے خلاف لڑرہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :