پشاور، جنگلی حیات اورنباتات کی اہمیت و تحفظ کے بارے میں ورکشاپ کاانعقاد

جمعہ 27 اپریل 2018 12:36

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) پاکستا ن فارسٹ انسٹیٹیوٹ پشاور کے شعبہ جنگلی حیات نے پانچ روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا جس میں ڈائریکڑجنرل پی ایف آئی حکیم شاہ کے علاوہ چاروں صوبوں ، آزاد کشمیر اور فاٹاسے محکمہ جنگلی حیات ومحکمہ جنگلات کے افسران نے شرکت کی، چوہدری محمد مسلم ماہر جنگلی حیات و نباتات نے جنگلی حیات اور ادویاتی نباتات کی اہمیت اور تحفظ کے بارے میں تفصیلی روشنی ڈالی۔

چیف کنزرویٹرمحکمہ جنگلی حیات خیبر پختونخوا صفدر علی شاہ، ڈاکٹر غلام علی باجوہ ڈائریکٹر این ٹی ایف پی، پی ایف آئی، ڈائریکٹرچڑیا گھر محمد علی ، پروفیسرضیغم حسن ، ڈاکٹر جاوید اقبال مرو ت ، ڈاکٹر مراد علی ، ڈاکٹر حفصہ اختر اور چوہدری محمد مسلم ماہر جنگلی حیات نے اپنے مقالے پیش کئے ،چیف کنزرویٹر صفدر علی شاہ کا کہنا تھا کہ تمام متعلقہ اداروں کو مل جٴْل کرجنگلی حیات کے تحفظ کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں، ڈاکٹر غلام علی باجوہ نے موسمیاتی تبدیلیوں کا حیاتی تنوع پر اثرات کے بارے میں لیکچر دیااور کہا کہ پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت زیادہ تیزی سے بڑھ رہاہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر مراد علی نے ماہی پروری کی اہمیت اور تحفظ پرمقا لہ پیش کیا۔آخر میں ڈائریکٹر جنرل پاکستان فارسٹ انسٹیٹیوٹ پشاو حکیم شاہ ر نے ٹریننگ کورس کے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :