پاکستان کونسل آف چائنہ کے وفد کا جامعہ پشاورکادورہ

جمعہ 27 اپریل 2018 12:36

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) پاکستان کونسل آف چائنہ کے ایک وفد نے جامعہ پشاور کا دورہ کیا اور ایریا سٹڈی سنٹر کے ڈائریکٹرپروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد خان اور ریجنل سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ کے چیئر مین پروفیسرڈاکٹر بابر شاہ کے ساتھ ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سی پیک پر اظہار خیال کرتے ہوئے کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر فضل الرحمٰن نے کہا کہ سی پیک کو بہتر انداز میں سمجھنے سے مستقبل میں پاکستان کی پالیسی ہر لحاظ سے مستحکم ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنیادی طور پر چائنہ کے ساتھ 1997 ء سے طویل مدت منصوبوں پر ڈائیلاگ شروع ہو چکا تھا لیکن حقیقی طور پر 2010 ء میں چین نے گوادر بندرگاہ کے پوٹنشل کو دیکھتے ہوئے سی پیک کو قابل عمل بنایا اور ون بیلٹ ون روڈ کو بعد ازاں سی پیک میں ضم کردیا۔