شرح خواندگی بڑھانے میں نجی اداروں کااہم کردارہے،سیدحسن

جمعہ اپریل 12:36

تیمرگرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) شرح خواندگی کیلئے والدین اوراساتذہ مشترکہ کرداراداکریں، معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے ہم نصابی سرگرمیوں کافروغ ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارممتازعلمی وسماجی شخصیت سیدحسن ایڈووکیٹ نے انٹرنیشنل مانٹیسوری سکول سسٹم تالاش کیمپس میں یوم والدین وتقریب تقسیم انعامات سے خطاب کے دوران کیا۔تقریب میں ساتذہ،طلباء ،والدین اورعلاقے کے معززین نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔سیدحسن ایڈوکیٹ ،ہیڈماسٹرمحمدسلیم اورڈاکٹرنیک محمدخان نے کہاکہ نجی سیکٹرخواندگی بڑھانے میں اہم کرداراداکررہاہے۔مقررین نے کہاکہ ہم نصابی سرگرمیاں طلبہ کے کردارسازی میں اہم کرداراداکرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :