تعلیم حاصل کرنابچوں کابنیادی حق ہے،فضل محمود

جمعہ 27 اپریل 2018 12:47

چکدرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء)الھٰدیٰ ایجوکیشن سسٹم کے ڈائریکٹرفضل محمودنے کہاہے کہ چکدرہ میں جدیدآلات ،سہولیات اورعصرحاضرکے تقاضوں کے مطابق اعلیٰ تعلیم یونیوسٹی کاقیام ان کاہدف ہے اوراس مقصدکیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے الھٰدیٰ ماڈل سکول چکدرہ برانچ کی سالانہ تقریب انعامات سے خطاب کے دوران کیا۔انہوںنے کہاکہ ان کاادارہ بہترامتحانی نتائج دے رہاہے تاہم رزلٹ اچھابنانے کیلئے نقل کے رجحان کوپروان نہیں چڑھنے دیاجائیگا۔انہوںنے بچوں پرزوردیاکہ وہ دل لگاکرپڑھائی اورخوب محنت کریں کیونکہ محنت میں عظمت ہے ۔