Live Updates

چوہدری نثار مریم نواز کی موجودگی میں ن لیگ میں نہیں جا سکتے ،ان کے پاس ایک ہی راستہ بچا ہے؛ عمران خان نے اہم اعلان کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 27 اپریل 2018 12:18

چوہدری نثار مریم نواز کی موجودگی میں ن لیگ میں نہیں جا سکتے ،ان کے پاس ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 اپریل2018ء) پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار مریم نواز کی موجودگی میں ن لیگ میں نہیں جائیں گے اس لیے ان کے پاس صرف ایک ہی راستہ بچتا ہے اور وہ ہے تحریک انصاف۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان سے ایکا نٹرویو کے دوران چوہدری نثار علی خان کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے متعلق سوال کیا گیا تو عمران خان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار کو اہم فیصلہ کرنا ہے کہ کیا انہوں نے اپنی ذات کے لیے سیاست کرنی ہے یا اپنے ملک کے لیے سیاست کرنی ہے۔

(جاری ہے)

چوہدری نثار نے 34 سال ایک پارٹی میں لگائے ہیں اور ان کو اب واضح ہوجانا چاہیے کہ وہ صرف فیملی پارٹی ہے۔ ان پر یہ بات واضح ہو جانی چاہئیے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی پارٹی پاکستان کے لیے نہیں ہے ۔عمران خان نے کہا جہاں تک میں چوہدری نثار کو جانتا ہوں انہوں نے مریم نواز شریف کی سربراہی میں اپنی پارٹی میں واپس نہیں جانا لہٰذا ان کے پاس ایک ہی راستہ ہے اور وہ ہے تحریک انصاف۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے چوہدری نثار علی خان کو تحریک انصاف میں شمولیت کا پیغام پہنچایا ہے۔تاہم ابھی تک ان کا کوئی جواب نہیں آیا۔اور اب ان کی مرضی ہے کہ وہ ہماری پارٹی میں شامل ہوتے ہیں یا نہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات