باراور بنچ ایک ہی گاڑی کے پہیے ہیں،وزیرشکیل احمد

جمعہ 27 اپریل 2018 12:53

باراور بنچ ایک ہی گاڑی کے پہیے ہیں،وزیرشکیل احمد
استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) گلگت بلتستان چیف کورٹ کے چیف جسٹس وزیر شکیل احمد نے کہا ہے کہ باراور بنچ ایک ہی گاڑی کے پہیے ہیں اور ہمیں ملکر کام کرناہوگا ہمارا تعلق رول آف لاء سے ہے اور رول آف لا کے لئے ہمیں کام کرنا ہوگا ہم دوسرے لوگوں سے الگ ہیں اس لئے فرق ہونا چاہیے گلگت کے مقامی ہوٹل میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس وزیر شکیل نے کہا کہ نئے ہائی کورٹ بار کے منتخب ہونے والے عہدیداروں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور دعا گوہوں کہ ملک اور علاقے کی خدمت کرنے کی توفیق دے انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ لوگوں پر پورا بھروسہ ہے اور آپ کی صلاحیتوں پر بھر پور یقین ہے کہ آپ لوگ رول آف لا کے لئے کام کرینگے اور انصاف کی فراہمی کے لئے زیادہ توانائی کیساتھ کام کرینگے تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن گلگت بلتستان راجہ شکیل احمد نے کہا کہ تمام وکلا برادری کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور صدارت دلائی اور جس امید سے وکلا برادری نے ساتھ دیا ہے ان کی امیدوں پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرونگا اور بار بنچ کے مسائل حل کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کرونگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سروس ٹربیونل کا مہینے میں ایک دورہ سکردو میں بھی ہونا چاہیے تاکہ ملازمین اور وکلا کوریلیف مل سکے انہوں نے کہا کہ وکلا کے حقوق کے حوالے سے اور رول آف لا کے حوالے سے بھرپور کردار ادا کیاجائے گا اس دوران ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب کابینہ صدر راجہ شکیل احمد ایڈووکیٹ ، نائب صدر صدر عرفان اللہ ایڈووکیٹ ،جنر ل سیکرٹری بشیر احمد ایڈووکیٹ جوائنٹ سیکرٹری پاور مین اور فنانس سیکرٹری دولت کریم سے گلگت بلتستان چیف کورٹ کے چیف جسٹس وزیر شکیل نے حلف لے لیا اس تقریب حلف برداری میں وکلا برادری کے علاوہ انسدد دہشتگردی کے جج ،سیشن جج اور سول ججز نے بھی شرکت کی اور تمام ججز نے نومنتخب کابینہ کو مبارک باد پیش کی۔

متعلقہ عنوان :