تمام سکولوں کو کتابیں فراہم کردی گئی ہیں،خادم حسین

جمعہ 27 اپریل 2018 12:53

استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) سیکرٹری تعلیم خادم حسین نے کہا ہے کہ تمام سکولوں کو کتابیںفراہم کردی گئی ہیں اب کسی سکول سے کتابیں نہ ملنے کی شکایت نہیں مل رہی ہے، ٹرانسپورٹیشن کی وجہ سے سکولوں میں کتابیں پہنچنے میں تاخیر ہوئی جس کا ہمیں احساس ہے ، آئندہ سال ایسا نہیں ہو گا جون میں بجٹ منظور ہوتے ہی کتابیں خریدی جائیں گی اور کتابیں خرید کر سٹاک کر لی جائیں گی دسمبر یا جنوری میں ہی کتابیں بچوں میں تقسیم کی جائیں گی تا کہ بچے متاثر نہ ہوں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرلز مڈل سکول گیول کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ گرلز مڈل سکول گیول کے مسائل ایک سے دو روز میں حل کر لیے جائیں گے سکول میں چار لیڈی ٹیچرز دو دن کے اندر اندر تعینات ہوں گی فرنچیرز بھی دیئے جائیں گے سکول مینجمنٹ کمیٹی بھی تعاون کرے ، کمیٹی اور محکمہ تعلیم مل کر مسائل کا حل نکالیں گے انہوں نے کہا کہ مسائل پیچیدہ ہیں ان کے حل کیلئے سنجیدہ کوششیں کی جا رہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :