استور،بٹو گاہ ویلی روڈ کی منظوری پر وزیراعلیٰ کا شکرگزار ہوں،حاجی جانبازخان

جمعہ 27 اپریل 2018 12:53

استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء)وزیر زراعت حاجی جانباز خان نے کہاہے کہ بٹو گاہ ویلی روڈ کی منظوری پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور چیف سیکرٹری کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،بٹو گاہ ویلی روڈ دفاعی معاشی ،سیاحتی اور جغرافیائی اعتبار سے اہمیت کا حامل ہے اس لئے میری ذاتی کوشش تھی کہ ہمارے دور حکومت میں یہ ویلی روڈ تعمیر ہو کر ہمارا دیرینہ مطالبہ پورا کریں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ بٹوگاہ ویلی روڈ کی منظوری سے گلگت بلتستان کا رابطہ ملک سے تین لنک کی صورت میں ہوگا جس سے ملک کا بہت بڑا فائدہ ہوگا سیکورٹی اعتبارہ سے بھی یہ شاہراہ تعمیر کے بعد سیاحوں کیلئے سود مند ثابت ہوگی کیونکہ بٹو گاہ ویلی ضلع دیامر کے دیگر علاقوں سے زیادہ پر امن ہے اس کے علاوہ مذکورہ ویلی کی خوبصورتی اور جنگلات کی موجودگی میں سیاحت کیلئے مستقل کے اچھے امکانات روشن ہیں۔