فاٹایونیورسٹی کے پہلے سنڈیکیٹ اجلاس کاانعقاد

جمعہ اپریل 12:53

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) فاٹایونیورسٹی ایف آرکوہاٹ کے سنڈیکیٹ کااجلاس وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرمحمدطاہر شاہ کے زیرصدارت منعقدہوا جس میں سنڈیکیٹ کے ممبران بشمول سیکرٹری ایڈمنسٹریشن فاٹا سیکرٹریٹ ،فاٹاکے مختلف کالجز کے پرنسپلز اوریونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے انتظامی وتدریسی افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فاٹا یونیورسٹی کے مختلف انتظامی اورمالیاتی امورپربحث لائے گئے اورقواعد وضوابط کے مطابق ان کی منظوری دی گئی ۔سنڈیکیٹ کے ممبران نے یونیورسٹی میں جاری تعلیمی اورتعمیراتی سرگرمیوں کوخوش آئند اورتسلی بخش قراردیا۔

متعلقہ عنوان :